ابنا: وائينہ میڈسن نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ دنیا میں کوئي بھی اعلی سرکاری عھدیدار جو الکٹرانیک مواصلاتی ذرائع سے استفادہ کرتا ہے امریکی جاسوسی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے تمام ملکوں کے حکام کی جاسوسی کرنے کا پلان بنارکھا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے برازیل اور میکسیکو کے سربراہوں کی جاسوسی کی ہے جس پر ان ملکوں کی حکومتوں نے امریکہ سے وضاحت طلب کرلی ہے اور شدید ناراضگي کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی سی آئي اے کے سابق افسر ایڈورڈ اسنوڈن نے ہزاروں دستاویزات کا انکشاف کیا ہےجن سے امریکہ کے عالمی جاسوسی پروگرام کی قلعی کھل گئي ہے۔......./169
14 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463314
امریکہ کی نیشنل سکیوریٹی ایجنسی کے سابق افسر نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ تمام ملکوں کے حکام کی جاسوسی کررہا ہے۔